کوئٹہ:زرغون روڈ چرچ کے قریب دھماکہ20افراد زخمی

urdu tv online

کوئٹہ امداد چوک چرچ کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنائی دی ہے ا مدادٹیمیں بھی روانہ کی جا رہی ہیں 20افراد کے قریب زخمی ہوئے ہیں اور جانی نقصان کا بھی خدشہ کیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پولیس نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔دہشت گرد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ابھی تک جاری ہے ۔جبکہ دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہیں ۔کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ،اپریشن کے لئے بکتر بند گاڑیاں بھی روانہ کی جا رہی ہیں

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  سردی کی شدت میں اضافہ۔۔۔تعلیمی ادارے پھر سے بند:بڑی اہم خبر سامنے آگئی