کوئٹہ میں چرچ پر کتنے دہشت گردوں نے حملہ کیا۔۔ کتنے مارے گئے۔۔ وزیر داخلہ بلوچستان کا تشویشناک دعویٰ

urdu tv online

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زرغون روڈ چرچ پر دہشت گرد حملے کی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ زرغون روڈ کے قریب چرچ پر 2 دہشتگروں نے حملہ کیا۔ ایک خودکش حملہ آور کو سیکورٹی فورسز نے گیٹ پر مار گرایا جبکہ دوسرے خودکش حملہ آور نے خود نے عمارت میں دھماکے سے تباہ کر لیا۔ ابھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق حملے میں5افراد جان بحق اور20سے زائد زخمی ہوئے ہیں ،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔کوئٹہ پولیس نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔۔کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  نواز شریف نے دراصل ملک و قوم پر کیا ظلم ڈھایا ہے ؟ آنکھیں کھول دینے والی یہ تحریر ملاحظہ کیجیے