کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ سے شکست کی اہم وجہ بتادی

ویلینگٹن(نیوزڈیسک )دوسرے ون ڈے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو با آسانی شکست دے کر سریز میں 2-0سے برتری حاصل کر لی ۔آج ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈکے خلاف پاکستان نے مقررہ اوورز میں 246رنز بنائے ،نیوزی لینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو 64کے مجموعی سکور پر بارش ہو گئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا ۔میچ دوبارہ شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کی اننگز 25اوورز تک محدودکردی گئی جبکہ اسے جیت کے لیے کل 151رنز کا ہدف د رکار تھا جسے پچ پر موجود گپٹل اور راس ٹیلر نے با آسانی حالی کرحاصل کرلیا ۔میچ کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ابتدائی 10اوورز میں بہت وکٹیں گنوائیں جس کے باعث میچ ہمارے ہاتھ سے نکلا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پرفارمنس بہت مایوس کن تھی ،ہمیں کنڈیشنز کے حساب سے بیٹنگ کرنا ہو گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے میچ تک جو وقفہ ملے گا اس میں ہم اپنی خامیوں پر کام کر یں گے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے کا اعلان