کھیل کے میدان سے بڑی خبر: آئی سی سی نے میچ سے قبل ٹاس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، مگر یہ تبدیلی اچانک کیوں کردی گئی؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی لاتے ہوئے ٹاس کو ختم کردیا ، پہلے بیٹنگ یا باوؤلنگ کرنے کا اختیارمہمان سائیڈ کو ہو گا، نئے قانون کی منظوری رواں ماہ دیئے جانے کا امکان ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کی 138سالہ تاریخ میں کبھی کوئی ٹیسٹ میچ ٹاس

کے بغیر نہیں کھیلی تاہم اب آئی سی سی نے کھیل کے طویل فارمیٹ سے سکہ اچھالنے کی رسم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2019سے مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ یا باولنگ کرنے کا اختیارحاصل ہو گا، ٹاس کے خاتمے کا مقصد میزبان ٹیم کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے سے روکنا ہے۔ آسٹریلیا، انگلینڈ کی ایشز سیریز 2019ٹاس کے بغیر کھیلی جانے والی دنیا کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہو گی۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ بولر رومان رئیس کی انجری طویل ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے تجربہ کار لیفٹ آرم اسپنر رضا حسن اور نوجوان آل راؤنڈر عمید آصف پر نظریں جمالیں ہیں۔اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا البتہ تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور محمد حفیظ کو بھی ٹیم میں رکھا گیا ہے۔تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق، ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پر فارمر کامران اکمل اور ان کے بھائی عمر اکمل کا نام بھی شامل نہیں ہے۔انگلینڈ اور آئرلینڈ میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ مشاروت کے بعد 25 کھلاڑیوں

مزید پڑھیں  فٹ بال ورلڈ کپ : پہلاکوارٹر فائنل ، سنسنی خیز میچ کا آنکھوں دیکھا حال اس خبر میں

کی فہرست تیار کر لی ہے۔زمبابوے میں سہہ فریقی ٹورنامنٹ کے بعد پاکستانی ٹیم زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے انٹر نیشنل بھی کھیلے گی۔ اس وقت تک اگر لیگ اسپنر یاسر شاہ فٹ ہوگئے تو انہیں بھی ون ڈے سیریز میں کھلایا جاسکتا ہے۔جولائی اگست میں زمبابوے کی سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تیسری ٹیم آسٹریلیا کی ہوگی۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے رضا حسن اور عمید آصف قوت بخش ادویات کے استعمال کی پاداش میں پابندی گزار چکے ہیں۔رضا حسن پر عائد دوسال کی پابندی گذشتہ سال ختم ہوئی تھی۔ رضا حسن نے لاہور قلندرز کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کی تھی جبکہ عمید آصف نے پی ایس ایل میں پشاور زلمی کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔رضا حسن پر جب پابندی لگی اس وقت وہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے مستقل رکن تھے، رضا حسن اور عمید آصف نے سیالکوٹ ریجن کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو میں بھی شرکت کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 کھلاڑیوں کی فہرست میں سے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔اس فہرست میں رضا حسن،عمید آصف، یاسر شاہ، اوپنرز احمد شہزاد، شان مسعود،عمر امین، شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری اور اظہر علی کے نام بھی شامل ہیں۔(م،ش)

مزید پڑھیں  شاہد آفریدی جب پہلی بار تبلیغ کیلئے تین دن کیلئے گئے تو انہوں نے تین دن کیا سیکھا؟ ان تین دنوں میں شاہد آفریدی خود کو کیسا محسوس کررہے تھے؟ سبحان اللہ! سن کر آپ کا ایمان تازہ ہوجائے گا

دوستوں سے شئیر کریں