کھیل کے میدان سے بڑی خبر: روس ٹیلر نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو تن تنہا شکست دے دی

ڈیونیڈن(ویب ڈیسک) روس ٹیلر کی ناقابل شکست 181 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو چوتھے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔بدھ کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ڈیونیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے

میچ میں کیویز ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بناکر کیویز کو میچ میں کامیابی کیلئے 336 رنز کا ہدف دیا۔انگلینڈ کی طرف سے جونی بیئراسٹو 138 اور جو روٹ 102 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ جیسن رائے نے 42 رنز بنائے۔ایک موقع پر انگلینڈ نے 37.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 267 رنز بنائے تھے اور بظاہر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم باآسانی 350 سے 360 رنز بنانے میں کامیاب رہیں گے لیکن اختتامی اوورز میں انگلینڈ کے بلے بازوں کی ناقص بیٹنگ اور کیوی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب انگلش ٹیم توقعات کے مطابق مجموعی اسکور کرنے میں ناکام رہی۔انگلینڈ کی اختتامی اوورز میں ناقص بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے آخری 75 گیندوں پر آٹھ وکٹیں گنوائیں اور صرف 68 رنز بنائے جس میں آخری اوور میں بنائے گئے 18 رنز بھی شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدھی نے چار، ٹرینٹ بولٹ اور منرو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کیویز ٹیم کا آغاز انتہائی

مزید پڑھیں  رافیل نڈال یا تھیم کوسٹر ۔۔۔؟ 11 فرنچ اوپن کا فاتح کون ٹھہرا ؟ خبر آ گئی

مایوس کن تھا اور دو کے مجموعی اسکور پر اس کے پہلے دو کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے اور یوں لگ رہا تھا کہ انگلینڈ ٹیم اب کیویز ٹیم کو زیر کر سکتی ہے لیکن روس ٹیلر نے تن تنہا بازی پلٹتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ٹیلر کی انگز کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے انجری کا شکار ہونے کے باوجود آخر تک ہمت نہ ہاری اور ٹیم کو فتح دلا کر ہی میدان سے باہر آئے۔انہوں نے 71 رنز بنانے والے ٹام لیتھم کے ساتھ چوتھی وکٹ کیلئے فتح گر 183 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی میچ میں واپسی یقینی بنائی اور 147 گیندوں پر چھ چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 181 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو پانچ وکٹ سے فتح دلا دی۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز بھی 2-2 سے برابر کردی۔فتح گر اننگز کھیلنے پر نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں  ESPN Horse Racing 2017

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments