کیا آپ جانتے ہیں کہ سعودی عرب اور امریکہ عمران خان کو پاکستان کے وزیر اعظم نہیں بننے دے رہے ؟ دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک):نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئیر صحافی رؤوف کلاسرا نے بتایا کہ سعودی عرب روانگی سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی خوشی دیدنی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہی نہیں ہے کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ ،اور ہمارے مائی باپ یعنی سعودی عرب وغیرہ چاہیں کہ عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بن جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کے بیانات پڑھیں تو معلوم ہو گا کہ انہیں نہ تو ان کو امریکہ برداشت کرسکتا ہے، نہ سعوی عرب اور نہ ہی ہماری اسٹیبلشمنٹ بطور وزیر اعظم برداشت کر سکے گی ۔ ان کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ وہ کسی کی سنتے نہیں ہیں اور ملک کسی کی سنے بغیر نہیں چلتا۔عمران خان ایماندار ہوں گے ، ہم سب ان کی عزت کرتے ہیں لیکن جیسے ہی عمران خان خارجہ پالیسی پر یہ کہتے ہیں کہ میں کسی کی نہیں سنوں گا تو پھر پوری دنیا میں گھنٹیاں بجنا شروع ہو جاتی ہیں اور وہ سوچتے ہیں کہ اگر ایسا بندہ پاکستان ، جو کہ ایک نیوکلئیر پاور ہے ، کا وزیر اعظم بن جائے توکیا ہو گا۔شریف خاندان کے این آر او پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے جہاز کی شکل میں ڈرائیور کے ساتھ ایک رائل ٹیکسی بھیجی گئی ہے ، اس سے پہلے شہباز شریف کسی کو اُنگلی سے سلام نہیں کرتے لیکن سعودی عرب روانگی سے قبل ان کی خوشی دیدنی تھی اور انہوں نے ایک ایک کو بھاگ بھاگ کر سلام بھی کیا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  سعودی عرب میں شہزادوں کے بعد درجنوں وکیل گرفتار