کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغ’’ ٹھیک‘‘ نہیں ہے ؟ وائٹ ہائوس کے ڈاکٹروں نےبڑا انکشاف کر دیا

نیویارک (نیوزڈیسک)وائٹ ہائوس کے ڈاکٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلی مرتبہ میڈیکل چیک اپ کیا اور اس کے بعد رپورٹ جاری کی جس میں ذہنی صحت کو بالکل درست قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وائٹ ہائوس کے ڈاکٹر رونی جیکسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ کیا اور بتایا کہ امریکی صدر کی ذہنی صحت بالکل ٹھیک ہے ۔رونی نے امریکی شہریوں اور دیگر افراد کی جانب سے امریکی صدر کی ذہنی صحت پر اٹھائے گئے سوالات کو یکسر طور پر مسترد کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی تناظر اور ملکی سطح پر بیانات کو امریکہ سمیت دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اکثر اوقات ان کی ذہنی صلاحیت پر سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  شاہ سلمان کے ساتھ یہ چھوٹابچہ کون ہے؟تصویرنے ہلچل مچادی