کیپٹن (ر)صفدر اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کے ملازم۔۔۔حیرت انگیزانکشافات سامنے آگئے

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سب ایک ہی گروہ کا حصہ ہیں، نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کی کمپنی میں ملازم ہیں لیکن اب عمران خان کے دعوے کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ۔جیونیوز کے مطابق عمران خان کے دعوے کے برعکس علی ڈار کی کمپنی میں بطور کلینر کام کرنیوالا محمد صفدر سابق وزیراعظم نوازشریف کا داماد کیپٹن صفدر نہیں بلکہ خانیوال کا رہائشی ہے جس کے ورک پرمٹ اور ویزے کی نقول بھی سامنے آگئی ہیں۔ یادرہے کہ عمران خان نے قراردیاتھاکہ یہ سب ایک ہی گروہ کے رکن ہیں، اقامہ منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوتاہے اورکاغذات کے مطابق کیپٹن صفدر بھی علی ڈار کے ملازم ہیں ۔
دوستوں سے شئیر کریں
مزید پڑھیں  کسی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول پر سرحد عبور نہیں کی:میجر جنرل آصف غفور