”کیپٹن (ر) صفدر کہتے ہیں کہ وہ اصلی کپتان ہیں اور عمران خان جعلی کپتان ہے“ صحافیوں نے عمران خان سے کیپٹن (ر) کے بیان سے متعلق پوچھا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ صحافیوں کی ہنسی چھوٹ گئی 13 دسمبر 2017 (16:43) اسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان یوں تو بہت سنجیدہ رہتے ہیں مگر بعض اوقات کچھ ایسی بات بھی کر جاتے ہیں کہ سننے والے کیلئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا جب صحافیوں نے ان سے کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے دئیے گئے ایک بیان سے متعلق پوچھا۔ عمران خان نے ایسا دلچسپ جواب دیا کہ صحافیوں کی ہنسی چھوٹ گئی۔
صحافیوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ ”کیپٹن (ر) صفدر نے بیان دیا ہے کہ وہ اصلی کپتان ہیں جبکہ عمران خان جعلی کپتان ہیں۔ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟“
عمران خان پہلے تو صحافیوں کے سوال پر مسکراتے رہے اور آگے بڑھتے رہے لیکن جب صحافیوں کی جانب سے بار بار پوچھا گیا تو

مزید پڑھیں  جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ

عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ”صبح صبح ہنساﺅ مت مجھے“

مزید پڑھیں  سپریم کورٹ میں حامد میر نے ہی جیو کے بارے میں اہم انکشاف کر ڈالا، ایسی بات بتا دی کہ جیو انتظامیہ بھی حیران رہ گئی

ان کا جواب سنتے ہی تمام صحافیوں کی ہنسی چھوٹ گئی جبکہ عمران خان کیساتھ موجود لوگ بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے۔ ان کی صحافیوں سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور بہت صارفین مختلف آراءکا اظہار کر رہے ہیں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments