گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس : ایڈیشنل سیشن جج اور اس کی اہلیہ کیخلاف آج عدالت میں کیا بڑی کارروائی ہونے جا رہی ہے؟ بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کے مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا اور یہ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق سنائیں گے۔عدالت نے ملزم خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کو بھی طلب کررکھا ہے، عدالت نے27 مارچ کو حتمی دلائل مکمل ہونے کے

بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کا واقعہ 27 دسمبر 2016 کو پیش آیا تھا اور پولیس نے 29 دسمبر کو سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم کے گھر سے طیبہ کو تحویل میں لیا تھا۔تشدد کے واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ 3 جنوری 2017 کو طیبہ کے والدین نے راجا خرم اور ان کی اہلیہ کو معاف کردیا تھا تاہم راضی نامہ سامنے آنے پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے معاملے کا از خود نوٹس لیا تھا۔سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس نے 8 جنوری 2017 کو طیبہ کو بازیاب کراکے پیش کیا تھا جبکہ عدالتی حکم پر 12جنوری 2017 کو راجا خرم علی خان کو بطور جج کام سے روک دیا گیا تھا۔اس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے مقدمے کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوادیا تھا جہاں 16 مئی 2017 کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔اس مقدمے میں مجموعی طور پر 19 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے جن میں 11 سرکاری جبکہ طیبہ کے والدین سمیت 8 غیرسرکاری افرادشامل تھے۔(ع،ع)

مزید پڑھیں  دورہ پاکستان، ویسٹ انڈین کپتان کارلوس بریتھ ویٹ کراچی نہیں آئیں گے، جیسن محمد کپتان مقرر

ہائے ماں یہ تو نے کیا کیا ۔۔۔؟ اہم ترین اسلامی ملک میں ایک ماں نے اپنی سوئی ہوئی دو بیٹیوں کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور پھر قریبی فوجی چوکی پہنچ کر کہنے لگی ۔۔۔۔۔ پڑھیے ایک رلا دینے والی خبر

مزید پڑھیں  کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پاکستان آمد۔۔پانچ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی پاکستان آنے کی تصدیق کر ڈالی

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

کیٹاگری میں : Sports