urdu tv online

ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی انٹراکورٹ اپیل خارج کردی

urdu tv online

ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی انٹراکورٹ اپیل خارج کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے عدالت میں استدعا کی تھی کہ سابق وزیراعظم نے نااہلی کے بعد لاہور جاتے ہوئے اپنی تقاریر میں توہین عدالت کی تھی اور ان کے خلاف ہائی کورٹ میں متعدد درخواستیں بھی دی گئیں تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے اپیل خارج کردی جس کے بعد انٹراکورٹ میں اپیل جمع کرائی ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کیس میں کارروائی کا حکم دے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Hatho se mehroom taxi driver