urdu tv online

ہاتھوں کی وہ لکیر جو معدے اورجگر کی خرابی کا آلارم بجا دیتی ہے، اس لکیر کا معائنہ کرکے فوری یہ کام کر ڈالیں

urdu tv onlineہاتھ کی لکیروں سے کسی انسان کے معیار صحت کو جانچا جاسکتا ہے.تاہم یہ اتنا نازک کام ہے کہ دست شناس کا کسی ماہر طبیب کی طرح ماہر ہونا ضروری ہے.

جسطرح کوئی اچھے سے اچھا معالج بھی بیماری کی تشخیص میں غلطی کرجاتا ہے تو عین ممکن ہے دست شناس بھی اس بارے دھوکہ کھاجائے .کیونکہ صحت کی لکیر اور قسمت کی لکیروں میں پوری تشخیص و پہچان کے بعد ہی اس لکیر کا حساب لگایا جاسکتا ہے.یہ لکیر ہتھیلی کی جانب سے ،بسا اوقات زندگی کی لکیر سے نکلتی ہوئی عطارد کے ابھار تک جاتی ہے.  استاد کیرو نے صحت کی لکیر پر بڑی تحقیق کے بعد اس پر اپنی رائے دی تھی .ان کا کہنا تھا کہ کئی ہاتھوں میں صحت کی لکیر کا خراب ہونا اور فرد کا بظاہر صحت یاب ہونا مخمصے میں ڈال دیتا ہے اسلئے صحت کی لکیر کا جائزہ انتہائی مہارت سے لینا چاہئے.وہ کہتے ہیں کہ اگر صحت کی لکیر کا آغاز قلبی لکیر سے ہو اور وہ عطارد یعنی تیسری انگلی کے نیچے ابھار سے نکلے اور الگ یا زندگی کی لکیر کے ساتھ جائے تو یہ دل کی بیماری کی پیش گوئی کرتی ہے. اگر یہ لکیر پھیکی ہو اور چوڑی ہو تو سمجھئے دورانِ خون کمزور ہے اور دل کی بیماری ہے. اگر لکیر جب قلبی لکیر سے شروع ہو اور سرخ ہو، ناخن چھوٹے اور چھپٹے ہوں تو دل کی بیماری واضح، صاف بلکہ کئی مرتبہ مسلم ہو گی. جب یہ بے قاعدہ ، مڑی مڑی ہو تو فرد جگر کی بیماریوں کا مریض ہو گا. وہ شاید یرقان میں مبتلا ہو جگر بڑھ گیا ہو. اگر چھوٹے چھوٹے سیدھے ٹکڑوں سے مل کی بنی ہو تو ہاضمہ کی خرابی ہو گی. بد ہضمی ہو گی. کھانا ہضم نہ ہو گا. مریض عام طور پر انتڑیوں کی بیماریوں میں مبتلا رہتا ہے. اگر چھوٹے چھوٹے جزیر ے بنتے ہوں. ناخن لمبوترے ہوں تو فرد پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو گا. ممکن ہے دق کا مریض ہو. اگر جزیرے بنیں لیکن ناخن چوڑے ہوں تو گلہ خراب ہو گا. اگر لکیردرمیان سے غائب ہو لیکن دل اور عمر کی لکیر سے ملتی نظر آئے تو دماغی بخار کا کیس ہو گا. سیدھی صحت کی لکیر جو نیچے ہاتھ کی طرف جائے. ممکن ہے اس بنا پر صحت اچھی بھی نہ ہو. تاہم یہ اچھا ہے. اس قسم کا فرد کسی حد تک صحت میں رہتا ہے یہ اس سے بہتر ہے کہ لکیر ہاتھ کو کراس کرے. بیماری کا تعین کرتے ہوئے صرف صحت کی لکیر پر نہ رہیں بلکہ ان امور کو بھی مدنظر رکھیں .  ۱.ہاتھ کے دوسرے حصے ملا حظہ کریں ۲. اگر زندگی کی لکیر زنجیر نما ہے تو صحت پہلے ہی کمزور ہو گی. ۳.دماغی لکیر جو دماغی امراض کا اظہار کرے.  ۴.ناخنوں کا جائزہ لیں. ۵.تمام وہ باتیں جو ناخنوں ، لکیروں اور انگلیوں پر صحت کے متعلق بیان کی گئی ہیں.ان کا جائزہ لیں.  جن ہاتھوں میں صحت کی لکیر خراب ہویا ادھوری شکستہ نظر آئے انہیں بروقت اپنی غذا اور معمولات پر دھیان دینا چاہئے.ذہن میں تبدیلی خاص طور پر لکیروں کو بدلنے میں کردار ادا کرتی ہیں.

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Lose Belly Fat Fast Naturally Just In 1 ...