ہوٹل کاکمرہ کرائے پر لینے کے بعد ٹی وی چوری کرنے والا گرفتار

بھارت میں ایک شخص کو مختلف ہوٹلوں سے چار ماہ کے دوران 120 سے زیادہ ٹی وی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔ایک بھارتی سینئر پولیس اہلکار نے برطانوی ٹی وی سے بات چیت میں کہاکہ ہوٹلوں کے عملے کو واسو دیو ننایہ نامی شخص پر کبھی شبہ اس لیے نہیں ہوا کیونکہ وہ ان کا ’مہذب اور اچھا برتاؤ‘ کرنے والا مہمان تھا۔پولیس نے الزام عائد کیا کہ واسو دیو ننایہ نے جیل سے رہا ہونے کے چند دنوں کے اندر دوبارہ چوری شروع کر دی۔ڈپٹی کمشنر چیتن سنگھ راٹھور کا کہناتھا کہ اگر واسو دیو ننایہ کے سوٹ کیس کا سائز بہت چھوٹا ہوتا تو ’وہ کمرے میں موجود ٹی وی کے سائز کا دوبارہ جائزہ لے کر نیا سوٹ کیس لے لیتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہوٹل سے کئی بار اندر اور باہر جاتے تاکہ استقبالیے کو معلوم نہ ہو کہ وہ کب ٹی وی سیٹ کے ساتھ باہر گئے ہیں۔واسو دیو ننایہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس شخص نے پولیس کو اطلاع دی جسے وہ مبینہ طور پر ٹی وی بیچنے کی کوشش کر رہے تھے۔بنگلور پولیس نے واسو دیو ننایہ کے خلاف چوری کے 21 مقدمات درج کیے ہیں اور انھیں امید ہے کہ انھیں ایک لمبے عرصے کے لیے جیل کی سزا ہو گی۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  How speed up mobile