/urdutvonline.com

یض آباد دھرنا ازخودنوٹس کیس بارے سپریم کورٹ سے بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیض آباد دھرنا ازخودنوٹس کیس میں پیمرا، وزارت دفاع، وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں رپورٹس جمع کرا دیں تاہم سپریم کورٹ نے پیمرا کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ بھاری بھر کم رپورٹ جمع کروائی گئی لیکن کام کی کوئی چیز نہیں۔ رپورٹ میں اشتہاروں اور دیگر نوٹس کو لگایا دیا گیا ہے۔ پیمرا رپورٹ واپس لے اور پوچھے گئے سوال کا تفصیلی جواب دے۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دھرنے کے باعث 139 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ پنجاب میں نو، سندھ میں تین ہلاکتیں ہوئیں اور اسلام آباد میں 194 میں پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  بھارتی فوج کی فائرنگ ، خاتون سمیت 2 شہری شہید