یوم عاشور پر اپنے حصے کا کھانا غریب بچوں کو کھلانے والے اہلکار کیلئے انعام

بنوں: آئی جی خیبرپختونخوا کی جانب سے یوم عاشور پر اپنے حصے کا کھانا غریب بچوں کو کھلانے والے پولیس اہلکار برکت اللہ شاہ کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دی گئی۔

 

 

یوم عاشور پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور ملک بھر میں جلوسوں اور اطراف کی سیکیورٹی پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات تھے۔

یوم عاشور کے موقع پر خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کے لیے پولیس لائن سے کھانا فراہم کیا گیا تھا جس پر پولیس اہلکار برکت علی شاہ نے قریب ہی موجود 2 غریب بچوں کو اپنے حصے کا کھانا کھلایا تھا۔

اس موقع پر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد سراہا اور اسے پولیس کا مثبت چہرہ قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر تصویر کی شہرت کے بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے سپاہی برکت اللہ شاہ کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں۔

دوستوں سے شئیر کریں