10 سالہ بچے کی 7 سالہ لڑکی سےزیادتی ۔۔۔پنجائیت نے ایسا فیصلہ سنادیا کہ آپ نے کبھی خواب میں بھی نہ سوچا ہوگا

رحیم یار خان (نیوزڈیسک) 10 سالہ بچے پر سات سالہ بچی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ پر کاروکاری قرار دے دیا گیا, فرضی پنچایت کے ذریعے لڑکے کو علاقہ بدر یا قتل کرنے کا حکم دیدیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنڈت وڑی کی رہائشی زاہدہ بی بی زوجہ عبدالعزیز نے تھانہ صدر صادق آباد پولیس کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کا 10 سالہ بیٹا محمد شفیق جو پانچویں کلاس کا طالبعلم ہے کے ساتھ سات سالہ لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام عائد کیاگیا ہے جو جھوٹ پر مبنی ہے۔ زاہدہ بی بی نے مزید الزام عائد کیا کہ لڑکی کے ورثاءنے فرضی پنچایتی فیصلہ سناتے ہوئے میرے دس سالہ بیٹے کو علاقہ بدر ہونے کا حکم دیا ہے اور دوسری جانب قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔لڑکے کی والدہ نے مزید کہا کہ خاندانی دشمنی کی وجہ سے ہم پر کاروکاری کا الزام لگایا گیا ہے، بچے کی زندگی کو خطرہ ہے۔ اعلیٰ حکام اور پولیس تحفظ فراہم کرے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر رانا عبدالہادی نے بتایا کہ ہمیں واقعہ کی درخواست موصول ہوچکی ہے جس پر دونوں فریقین کو تھانہ میں بلا کر تحقیقات کررہے ہیں، قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں گے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  جائیداد ضبط ہونے کیساتھ نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں کتنے سال قید ہونے والی والی ہے؟ لیگیوں کے ہوش اڑا دینے والی خبرآ گئی