17 جنوری کو مال روڈ پر دھرنا ہوگا یا نہیں ۔۔۔طاہر القادری کےلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور (نیوزڈیسک) 17 جنوری کو مال روڈ لاہور پر پی اے ٹی کا دھرنا رکوانے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت کے لیے فُل بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواستوں کی سماعت کے لیے فُل بنچ تشکیل دیا، فُل بنچ آج ہی دھرنا رکوانے سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فرخ عرفان کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل بنچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ فُل بنچ کی تشکیل کے بعد جسٹس فرخ عرفان نے بنچ کی سربراہی اور کیس کی سماعت سے معذرت کر لی ۔جسٹس فرخ عرفان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت کر سکتا ہوں اور نہ ہی بنچ کا حصہ رہ سکتا ہوں جس کے بعد نیا فُل بنچ تشکیل کر کے جسٹس امین الدین خان کو بنچ کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ۔ بنچ کے دیگر ممبران میں جسٹس شاہد کریم اورجسٹس شاہد جمیل شامل ہیں۔ بنچ کچھ دیر میں ہی دھرنا رکوانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پولیس کی وردی تبدیل ہوگی یا نہیں ،حتمی فیصلہ کر لیا گیا