46 سال کی شادی اور پھر شوہر کی موت، بیوہ خاتون جنازے سے ہوکر گھر واپس پہنچی تو وہاں کیا منظر تھا؟ دیکھ کر پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

برطانیہ میں ایک عمر رسیدہ خاتون کے شوہر کا انتقال ہو گیا لیکن جب وہ اس کی تدفین کے بعد گھر واپس لوٹی تووہاں ایسا منظر سامنے تھا کہ اس کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق68سالہ سیلویا بارلو نامی عمررسیدہ خاتون اپنے شوہر کو اس کے دائمی گھر تک پہنچا کر جب واپس آئی تو دیکھا کہ گھر کا دروازہ کھلا تھا۔

مزید پڑھیں  واٹس ایپ کمپنی نے پاکستان کے معروف ترین موبائل سیٹس سے واٹس ایپ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا اعلان کر دیا

تمام الماریاں چوپٹ کھلی تھیں اور ہر چیز ادھر ادھر بکھری پڑی تھی۔ اس کی غیرموجودگی میں چور اس کے گھر میں گھس گئے اور زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے کر چلتے بنے۔برطانوی شہر شیفیلڈ کی رہائشی سیلویا کا کہنا تھا کہ ”چوروں نے گھر میں موجود ہر قیمتی چیز چوری کر لی اور مجھے اس عمر میں سڑک پر لا کر کھڑا کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں  آبِ زمزم کے 60 نام ، کنوئیں میں پانی آتا کہاں سے ہے ؟حیرت انگیزانکشافات جان کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے

میں اپنے شوہر کی تدفین سے لوٹی تھی جس کے ساتھ میں نے زندگی کے 46سال گزارے تھے اور آتے ہی اس تکلیف سے دوچار ہو گئی۔ کسی انسان کی اس سے بڑی توہین اور کیا ہو سکتی ہے۔ مجھے یقین ہی نہیں آ رہا ہے ایسے برے وقت میں بھی کسی کے ساتھ ایسا کچھ ہو سکتا ہے۔“

مزید پڑھیں  ٹیکنالوجی کی دنیا سے بڑی خبر: مشہور موبائل کمپنی نے بطورمائیکرواسکوپ استعمال ہونے والا فون متعارف کر وا دیا ، خبر کی تفصیلات آپ کو حیران کر دیں گی

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments