8 سال کی عمر میں اپنے خاندان سے بچھڑ جانے والی لڑکی 40 سال کی عمر میں گھر واپس لوٹ آئی ۔۔۔اب کیسی دکھائی دیتی ہے :جانئے

تمورلیسٹ(نیوز ڈیسک) تقریباً چالیس سال قبل کی بات ہے کہ ایک کمسن افریقی لڑکی کو تمور لیسٹ شہر کے ایک نواحی گاؤں سے اس وقت اغواء کر لیا گیا جب وہ سکول جا رہی تھی۔کاؤکہ نامی اس لڑکی کو جب اغواء کیا گیا تو اس کی عمر صرف 8 سال تھی۔ اسے اغواء کرنے والا ایک انڈونیشین فوجی تھا، جس کے پاس وہ اگلے39 سال تک رہی۔ اغوا کے بعد کاؤکہ کو انڈونیشیا کے جزیرے سولہ ویسی پہنچا دیا گیا جہاں اس کی زندگی کی اگلی چار دہائیاں گزرنے والی تھیں۔ گزشتہ ماہ یہ لڑکی تقریباً چالیس سال بعد پہلی بار اپنی والدہ کے پاس پہنچی تو دونوں ایک دوسرے سے لپٹ کر روتی رہیں۔ اگرچہ اسے اغوا کرنے والے فوجی نے اسے اپنی بیٹی بنا لیا تھا لیکن اس تمام عرصے کے دوران وہ تشدد کا نشانہ بنتی رہی ، اس سے گھریلو کام کاج کروایا جاتا تھا اور اسے تعلیم سے بھی محروم رکھا گیا ۔ بعدازاں اسے اغوا کرنے والے فوجی کی بہن اسے اپنے ساتھ لے گئی۔ جب وہ خاتون دنیا سے رخصت ہونے والی تھی تو اس نے وصیت کی کہ کاؤکہ کی شادی اس کے خاوند سے کر دی جائے اور یوں وہ اس خاتون کے خاوند کی دوسری بیوی بن گئی۔ تمور لیسٹ سے اغوا کیے گئے بچوں کی بازیابی کیلئے کام کرنے والی ایک این جی او نے بالآخر کاؤکہ کا پتہ چلایا اور اس کی واپسی کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔ ایک طویل عرصے تک یہ کوششیں جاری رہیں اور گزشتہ ماہ این جی او کو اس وقت بڑی کامیابی ملی جب وہ کاؤکہ کو انڈونیشیا سے واپس اس کے گاؤں لانے میں کامیاب ہو گئی ۔ این جی او حکام کا کہنا ہے کہ تمور لیسٹ سے کم از کم 4 ہزار بچوں کو اغوا کیا گیا تھا جن میں سے بڑی تعداد کے بارے میں اب تک کچھ معلوم نہیں ہے ۔ کمسنی میں اغوا ہونے کی وجہ سے کاؤکہ کو اپنے گاؤں اور رشتہ داروں میں سے کچھ بھی یاد نہیں رہا تھا۔ جب اس کے بھائی نے اس کے پاس آنے کی کوشش کی تو وہ اسے بھی پہچاننے میں ناکام رہی۔ جب اسے اس کے گھر لیجایا گیا تو وہ اپنی بوڑھی ماں کے پاس بیٹھ گئی اور پھراس کا ہاتھ پکڑ کر اسے دیکھنے لگی۔ کچھ دیر بعد وہ روتی ہوئی اس سے لپٹ گئی اور کہنے لگی ’’ یہ میری ماں ہے ، یہ میری ماں ہے۔ ‘‘ سارا گاؤں کاؤکہ کی واپسی پر خوش تھا اور ہر کوئی اس سے ملنے آیا۔ اب وہ اپنے گاؤں میں اپنی والدہ ، بھائی ، بھاوج اور ان کے بچوں کے ساتھ بخوشی رہ رہی ہے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  امریکا نےنئے جنگی جہاز سے شمالی کوریاکی زمین چیر دی ، شمالی کوریا سر پکڑ کر بیٹھ گئی