Ahmed Shehzad ki salgira ka tohfa

نیشنل ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لاہور بلیوز کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کر لیے۔احمد شہزاد نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 5000رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنی 26 ویں سالگرہ کے دن حاصل کیا۔

مزید پڑھیں  یتیم بچے کا اغواء، زیادتی کے بعد قتل

واضح رہے کہ احمد شہزاد نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں گزشتہ روز لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے راولپنڈی کیخلاف 27 رنز بنائے جس کے ساتھ ان کے مجموعی ٹونٹی ٹونٹی رنز کی تعدادا 5009ہوگئی، وہ5ہزار ٹونٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے والے دوسرے ملکی بلے باز ہیں ۔

مزید پڑھیں  جو بھی بنایا سب کچھ ہاتھ سے نکلنے کا خوف، اسحاق ڈار اور ان کے بیٹے دبئی میں ہنگامی طور پر کیا کر رہے ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات، نیب کی نظریں لگ گئیں

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 7295 رنز بنا کر کامیاب ترین پاکستانی بیٹسمین ہیں جبکہ اس فہرست میں تیسرا نمبر عمر اکمل کا ہے جنہوں نے 229ٹونٹی ٹونٹی میچز میں4947رنز سکور کررکھے ہیں ۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments