urdu tv online

Aisha Ahad ke liye naya hukum

سیشن عدالت نے لیگی ایم این اے حمزہ شہباز شریف کی بیوی ہونے کی دعوے دائر عائشہ احد کو سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو فوری سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔ ایڈیشنل سیشن جج شیخ تاثیر الرحمان نے کیس کی سماعت شرع کی تو عائشہ احد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے باجود پولیس نے عائشہ احد کو سکیورتی فرایم نہیں کی گئی جس بنا پر عائشہ احد عدالت پیش نہ ہو سکی۔ایڈیشنل سیشن جج نے عائشہ احد کو سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ پولیس نے عدالتی احکامات کو مذاق سمجھ رکھا ہے عدالت نے سی سی پی او لاہور کو عائشہ احد کو فوری طور پر سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ عائشہ احد نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، تاہم عائشہ احد نے عدالت میں پیشی کے لئے سکیورٹی کی فراہمی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پی ایس ایل فائنل میچ کے بعد آرمی چیف بھی میدان میں آگئے پاکستانیوں کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی اپنی قوم پر فخر ہو گا