Arabi ki pitai hogyi

 مثال مشہور ہے کہ اگر لڑائی کے دوران فریقِ مخالف کمزور ہو تو اس پر غصہ بھی اچھل اچھل کر آتا ہے لیکن اگلا بندہ طاقتور ہو تو پھر غصہ تو درکنار ”غصی“ بھی نہیں آتی۔ یہی حال سعودی عرب میں بھی 2 عربیوں کے ساتھ ہوا جنہوں نے گاڑی کی ٹکر ہونے پر پاکستانی شہری کو مارنے کی کوشش کی لیکن آگے سے ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی انداز اپنایا تو ویڈیو بنانے والے عربی بھی ’ اف اف‘ کہتے رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹرک اور کار کی ٹکر ہونے پر کار میں سوار 2 عربی نکلتے ہیں اور ٹرک سے برآمد ہونے والے ایک عربی پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ دونوں عربی اپنے ہم وطن کو سڑک پر بچھا کر درگت بنانا شروع کردیتے ہیں۔ ایسے میں ٹرک ڈرائیور جو کہ پاکستانی ہوتا ہے وہ بھی اپنے مالک کی مدد کو آتا ہے اور آتے ہی حملہ آور عربیوں پر ٹوٹ پڑتا ہے، اس موقع پر مزید 2 پاکستانی بھی مدد کو آجاتے ہیں اور کار سواروں کی درگت بنانا شروع کردیتے ہیں۔

یہ تمام واقعہ دور کھڑی ایک کار میں سوار 2 افراد فلما رہے ہوتے ہیں جو اسے دیکھ کر اف اف کرتے رہتے ہیں ۔ جب پاکستانی ٹرک ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں کا جوابی حملہ شدت اختیار کرتا ہے تو ویڈیو بنانے والے عربیوں کو ’ واللہ کل باکستانی وحشی‘ کہتے سنا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں  جوبھی یہ کام کر ے اسے سزائے موت دے دو۔۔اگرہم نے سختی نہ کہ تو۔۔۔ٹرمپ کادھماکے داراعلان

 

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments