Bharat me musalman khatoon ke sath sharmnak harkat

بھارت میں پولیس نے انتخابی جلسے میں شریک ایک مسلمان خاتون کا برقعہ زبردستی اتروادیا۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت کا اقلیتوں کی نام نہاد مذہبی آزادی کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ریاست اتر پردیش میں انتخابی مہم کے دوران وزیراعلیٰ یوگی آدتیاناتھ کی موجودگی میں پنڈال کی سیکورٹی پر مامور خاتون پولیس افسر نے برقعے میں ملبوس مسلمان خاتون کو سرِ عام بے حجاب ہونے پر مجبور کردیا۔پولیس افسر کے حکم پر خاتون نے پہلے حجاب ہٹایا تاہم افسر کو اطمینان نہ ہوا تو سیکورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر بھرے مجمع میں پورا برقعہ اتروادیا۔مذکورہ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا نام سائرہ ہے اور وہ بلدیات کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں جب کہ وہ اپنے آبائی گاؤں سے برقعہ پہن کریہاں تک آئی اور اس اسلامی پردے پر کسی نے اسے نہیں روکا۔دوسری جانب واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  امریکہ اپنی حرکتوں سے نہ باز آیا ۔۔۔پاکستان پر ایک اور بڑا حملہ کردیا