Bill gates ne ailan kar diya

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کے فلاحی ادارے ’بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن‘ نے دنیا کو درپیش مشکل ترین چیلنجز کا حل فراہم کرنے والے قابل افراد کے لئے ایک کروڑ ڈالر (تقریباً ایک ارب پاکستانی روپے)کے انعام کا اعلان کردیا ہے۔
ویب سائٹ سی این بی سی کے مطابق منگل کے روز بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے فلاحی ادارے مسک فاﺅنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کا اعلان بھی کیا، جس کا مقصد تعلیم عام کرنا اور غربت کے خاتمے سمیت متعدد عالمی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

مسک گرینڈ چیلنجز پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ ڈالر (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) کے 100 انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ انعامات تعلیم اور عالمی شہریت کے موضوعات کے تحت کئے جانے والے تحقیقی اور اختراعی کام پر دئیے جائیں گے۔ ان موضوعات سے متعلقہ متعدد چیلنجز کا اعلان آنے والے تین سالوں کے دوران کیا جائے گا، جن کے حل فراہم کرنے والے افراد یا ادارے انعام کے حقدار قرار پائیں گے۔
مسک گرینڈ چیلنجز کے تحت غربت میں کمی، صاف پانی کی فراہمی اور پائیدار ترقی کے موضوعات پر تحقیقی و اختراعی کام کی دعوت بھی دی گئی ہے۔ فنڈنگ کے حقدار قرار پانے والے افراد یا اداروں کو متعلقہ شعبے کے ماہرین کی خدمات بھی دستیاب ہوں گی تاکہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب ذرائع سے مستفید ہوسکیں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  شام پر حملے کیوں کیئے؟ امریکا جھوٹ بولتا ہے،امریکی عوام ہی ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف نکل پڑے،حکومت مخالف ریلی، شدید احتجاج شروع