Ch Nisar bhi dharne ki zad main agaye

فیض آباد دھرنے کے باعث سابق وزیر داخلہ چوھدری نثار سے فیض آباد والے گھر کو خالی کروا لیا گیا،چوہدری نثار پنجاب ہاوس منتقل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا اٹھارویں روز میں داخل ہو چکا ہے ۔دھرنے کے باعث رہائشیوں کی روز مرہ زندگی برے طریقے سے متاثر ہو رہی ہے ۔ایسے میں اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامیہ کو حکم دے چکی ہے کہ دھرنا ختم کروا کر راستے صاف کروائے جائیں مگر عدالتی حکم کے باوجود انتظامیہ دھرنا ختم کروانے سے قاصر ہے اور دوسری طرف دھرنے کے منتظمین نے دھرنے کی برخاستگی وزیر قانون کے استعفے سے مشروط کر رکھی ہے۔دھرنا مظاہرین اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔ڈیڈ لاک اور مظاہرین کی موجودگی علاقہ یر غمال بنا ہو اہے ۔اسی باعث سابق وزیر داخلہ چوھدری نثار سے فیض آباد والے گھر کو خالی کروا لیا گیا۔چوھدری نثار عارضی طور پر پنجاب ہاوس منتقل کر دیا گیا۔اس حوالے سے معروف سینیر صحافی طلعت حسین کا ٹوئٹ بھی سامنے آیا ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  بریکنگ نیوز : جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دی گئی سمیرا ملک کو سپریم کورٹ نے بڑی خوشخبری سنا دی ، ضلع خوشاب کی سیاست میں تھر تھلی مچا دینے والی خبر آ گئی