Dubai ke naye qanoon aur jurmana

دبئی حکومت نے عدالتوں پر دبا ئوکم کرنے کے لیے معمولی جرائم پر عدالتوں کی بجائے جرمانے کی سزائیں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عیسی الحومید کے مطابق دبئی پولیس اسٹیشن اور فیملی پراسیکیوشن ونگز 4 دسمبر سے فیصلہ کرنے کے مجاز ہوں گے اور یہ فیصلے کورٹ کے بجائے 3 پراسیکیوشن ونگز کریں گے۔نئے فیصلے کے تحت گالی اور فون پر بدنام کرنے پر 2 ہزار درہم، خودکشی کی ناکام کوشش پر ایک ہزار درہم، فون کے ذریعے چھیڑنے اور تنگ کرنے پر 5 ہزار درہم اور ہوٹل میں کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پر 20 ہزار سے 50 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔ایک لاکھ سے 2 لاکھ درہم کا چیک بانس ہونے پر 10 ہزار درہم ، 50 ہزار سے ایک لاکھ درہم کا چیک بانس ہونے پر 5 ہزار درہم اور 50 ہزار سے کم رقم کے تمام بینک چیکس باونس ہونے پر اب 2 ہزار درہم کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  فیشن کاعالمی مقابلہ جیتنے والی یہ خاتون، کس اسلامی ملک کے صدرکی بیٹی ہے ؟جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے