Firefox Quantum Released

وزیلا کے اگلی نسل کے نئے اور تیزرفتار براؤزر فائرفاکس کوانٹم کا کافی عرصے سے انتطار کیا جا رہا تھا۔ اب موزیلا نے یہ براؤزر اینڈروئیڈ، آئی او ایس، لینکس، میک اور ونڈوز کےلیے جاری کر دیا ہے ۔کمپنی کے مطابق گزشتہ 13سالوں میں یہ اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ ہے۔
فائر فاکس کوانٹم جسے فائر فاکس 57 بھی کہا جارہا ہے میں جدید انداز کا نیا یوزر انٹرفیس ہے۔

مزید پڑھیں  79 سال پہلے میرے جسم کو اس لڑکے نے اس جگہ سے نکالا تھا، وہ دن اور آج کا دن، ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ شادی کی 77ویں سالگرہ منانے والے جوڑے کی ایسی پریم کہانی جسے سن کر آپ کو بھی پیار پر یقین آجائے گا

موزیلا کا کہنا ہے کہ فائر فاکس کوانٹم 2016 میں جاری ہونے والے فائر فاکس کے ورژن سے دوگنا تیز رفتار ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے کمپیوٹر کی میموری بھی نہیں پھونکتا۔ موزیلا کا کہنا ہے کہ فائرفاکس کوانٹم گوگل کروم کے تازہ ترین ورژن سے 30 فیصد کم میموری خرچ کرتا ہے۔
فائر فاکس 2000 کی دہائی کےآخر میں انٹرنیٹ کا سب سے مقبول براؤزر تھا لیکن گوگل کروم کی آمد کے بعد اس کی مقبولیت پہلے جیسی نہیں رہی۔گوگل کروم امریکا میں سب سے مقبول ترین ڈیسک ٹاپ براؤزر ہے۔
موزیلا نے ستمبر میں کوانٹم ویب براؤزر کا تجرباتی ورژن متعارف کرایا تھا۔فائر فاکس کوانٹم 66 runs per minute کی صلاحیت رکھتا ہے جو پچھلے ورژن سے دوگنی ہے۔
موزیلا فائرفاکس کوانٹم کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments