Galian churwane wala wazifa

انسان خطاکار ہے،روزانہ کوئی نہ کوئی ایسا فعل اس سے سرزد ہوجاتا ہے جو اللہ اور مخلوق سے زیادتی کا باعث بن جاتا ہے۔خاص طور پر گالیاں بہت بکتے ہیں۔کچھ لوگ تو اپنی ایسی عادات پر قابو پانے کی پوری کوشش کرتے اور ندامت بھی محسوس کرتے ہیں لیکن وہ دل سے اپنے فعل پر معافی نہیں مانگتے ،انہیں اسکی توفیق ہی نہیں ہوتی کہ وہ شرمندہ بھی ہوں ۔ایسا انسان گھمنڈی ہوتا ہے ۔کئی لوگوں سے زندگی میں پالا پڑا جو اس بری عادت پر شرمندہ نظر آئے کہ ”میں گالیاں بہت دیتا ہوں ،اس گندی عادت سے کیسے نجات پاسکتا ہوں“ تو میں انہیں جو وظیفہ پڑھنے کی ہدایت کرتا ہوں اس کو یہاں بتا رہا ہوں….جو لوگ گالیوں جیسی بری عادت کو ترک کرنا چاہتے اور نفاست طبع سے کام کرنا چاہتے ، اپنے اندر کے بگاڑ و فتورکو رفعکرنا چاہتے ہیں اور وہ لوگ جنہیں دوسروں کی نخوت و ظلم اور ناانصافی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کوبھی گنج العرش جیسی معروف دعا کا یہ کلمہ روزانہ بسم اللہ شریف اور اوّل و آخر درود پاک کے بعد ایک تسبیح روزانہ پڑھنا چاہئے ۔
لاالہ الااللہ سبحان العزیز الجبار

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  خوش و خرم ممالک میں پاکستان بھارت سے بہت آگے، اقوامِ متحدہ