Ghar par Qabza kar liya

عدالت کے حکم پر بیلف اور پولیس کے ذریعے کچا شہاب پورہ رحمن پورہ میں خالی کرائے گئے مکان پر سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی ہمشیرہ نے ساتھیوں کی مدد سے تالے توڑکر دوبارہ قبضہ کرلیا۔

مزید پڑھیں  ننھی زینب کو جنسی زیادتی کے بعدقتل کرنے والا ملزم گرفتار

سول جج فوزیہ انجم کی عدالت میں مکان کی ملکیت کا فیصلہ محمد حسن کے حق میں ہوا اور عدالتی حکم پر بیلف اور پولیس تھانہ حاجی پورہ نے موقع پر پہنچ کر مکان سے سامان باہر نکال کر اس کا قبضہ محمد حسن کو دے دیا تاہم سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی ہمشیرہ عالیہ نے ساتھیوں کی مدد سےدوبارہ  قبضہ کرلیا، محمد حسن کی درخواست پر تھانہ حاجی پورہ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments