Be hurmati hone wali larki ki adalat se darkhast

ڈیرہ اسماعیل خان میں بے حرمتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے عدالت سے تحفظ کی درخواست کردی، متاثرہ لڑکی کے بھائی نے پولیس پر عدم تعاون کا الزام بھی لگادیا۔
ڈی آئی خان میں بے حرمتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی کی پشاورہائیکورٹ میں دائردرخواست پرسماعت ہوئی جس کے دوران متاثرہ لڑکی نے عدالت سے تحفظ فراہم کرنے کی استدعا کردی۔ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کے بھائی نے کہا کہ ان کی جانوں کو با اثر افراد سے خطرہ ہے، انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن پولیس تعاون نہیں کر رہی اور نہ ہی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ ساجد نے مزید کہا کہ پولیس ملزمان کو پکڑنے میں بھی تعاون نہیں کر رہی ، امید ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  مشہور شاپنگ مال کے ڈریسنگ روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف