Indian Wazeer Alla ka iqdam

ھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنو میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مصنوعی بارش کرانے کی ہدایت دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر اعلی یوگی نے فضائی آلودگی روکنے کیلئے حکام کے ساتھ بات چیت کی ۔ انہوں نے فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے شہری علاقوں میں کوڑا جلانے پر مکمل پابندی لگانے کی ہدایات دیں۔لکھنو میں اس سے نمٹنے کیلئے آئی آئی ٹی کانپور کی مدد سے مصنوعی بارش کی جائے تاکہ راجدھانی کی فضائی آلودگی کو کنٹرول کیا جاسکے۔ سڑکوں پر گاڑیوں سے اڑنے والی دھول مٹی سے ہونیوالی آلودگی کو روکنے کیلئے میونسپل اور فائر بریگیڈ کے ٹینکرسے پانی کا اسپرے کیا جائے۔فضائی آلودگی روکنے کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  اہم ترین مقام پر بم دھماکہ۔۔۔ہر طرف تباہی مچ گئی:امدادی ٹیمیں روانہ