Ishaaq daar mustafi

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ،وزیراعظم کا کہنا ہے کہ استعفی کو منظور کرنے کا فیصلہ یا نہ کرنے کا فیصلہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے پوچھ کر کیا جائے گا ،استعفی کی منظوری کی صورت میں وزیرخزانہ کا قلم دان وزیراعظم کے پاس ہی ہو گا ۔ وزیرخزانہ کی غیر موجودگی میں ان کی ذمہ داریاں وزیراعظم کی جانب سے تعینات کی جانے والی ماہرین کی ٹیم پوری کرئے گی ۔جو کہ مفتاح اسماعیل اور ڈاکٹر عشرت حسین پر مشتمل ہو گی ۔ذرائع کے مطابق نیب نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر انہیں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پاک فوج کی طرف سے خواجہ سعدرفیق بارے بہت ہی بری خبر آگئی