Jenifer lawrence ne apne raz se parda utha diya

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) 2014ءمیں اداکارہ جینیفر لارنس کے آن لائن اکاﺅنٹس ہیک کر لیے گئے تھے اور ہیکرز نے ان کی قابل اعتراض تصاویر چرا کر انٹرنیٹ پر جاری کر دی تھیں۔ اب اداکارہ نے اپنی زندگی کے اس مشکل ترین وقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جینیفرلارنس نے ’دی ہالی ووڈ رپورٹرز ایوارڈز‘ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ”برہنہ تصاویر کا منظرعام پر آنا میری زندگی کا سب سے تکلیف دہ مرحلہ تھا۔ اس وقت مجھے ایسے لگا جیسے پوری دنیا نے مل کر میرے ساتھ جنسی زیادتی کر ڈالی ہو۔“

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”میں اکیلی اس تکلیف سے نہیں گزری، دنیا میں اور بھی لاتعداد خواتین ہیں جو اس مصیبت سے دوچار ہوئیں۔ ان میں سے کئی خواتین نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہم مل کر ’ایپل‘ کے خلاف مقدمہ دائر کروائیں، کیونکہ ان کے آئی فونز ہیک ہونے کی وجہ سے ہمیں پوری دنیا کے سامنے رسوا ہونا پڑا تھا، لیکن اس طرح میرا برہنہ جسم، جو پوری دنیا نے دیکھ لیا تھا، وہ مجھے واپس نہیں مل سکتا تھا۔چنانچہ مجھے کسی کے خلاف بھی مقدمہ کروانے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی، میری صرف اتنا چاہتی تھی کہ مجھے پہنچنے والا یہ زخم کسی طرح بھر جائے۔“

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  افغانستان کا پاک فوج کیخلاف ایسا بیان، جان کر ہر پاکستانی آگ بگولا ہو جائے گا