Malala ke Name se Spain me Park bana diya gaya

سپین کے ایک پارک کو ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملالہ دنیا بھر میں ایک بین الاقوامی شخصیت ،تعلیم کی علامت اور حقوق نسواں کی علمبرادار بن کر ابھری ہیں ۔دنیا بھر میں انکی تعلیم اور خواتین کے لیے جدو جہد کو سراہا جا رہا ہے۔انکو اب تک نوبل انعام سمیت متعدد بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے ۔وہ اس وقت دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے آگے بڑھنے کی امنگ اور ہمت بن چکی ہیں ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق ایک اور اعزاز ملالہ کے نام ہو چکا ہے ۔سپین کے ایک پارک کو ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔پارک کا نام “پارک ملالہ مکئی “رکھا گیا ۔دو سال قبل ٹاؤن کے مئیر نے خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر پارک کو ملالہ یوسفزئی سے منسوب کرنے کا عندیہ دیا تھا جسے دو سال بعد عملی جامہ پہنا دیا گیا ۔پارک میں ملالہ کے تعارف اور اسکی خدمات پر مبنی ایک بورڈ بھی آویزا ں کیا گیا ہے ۔بورڈ پر پارک کا نام اور ملالہ کی تصویر بھی موجود ہے ۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

سپین کے پارک کو ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کر دیا گیا
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  بڑا سیاسی دھماکہ : سابق چیئرمین سینیٹ نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا