Mazeed time dene ka ailan

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دینے والوں کو دی گئی کل رات 10 بجے تک کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی لیکن مذہبی و سیاسی جماعت کا دھرنا تاحال جاری ہے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دھرنے والوں کو مزید 24 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا، تاکہ معاملے کو افہام تفہیم سے حل کیا جاسکے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رات گئے ہم دھرنے کے شرکاء کے ساتھ مذاکرات کرتے رہے، لیکن پیشرفت نہیں ہوئی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کروانا قانونی تقاضا ہے، لیکن ہم کسی قسم کا ٹکراؤ نہیں چاہتے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاملات احسن طریقے سے نمٹ جائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے مذہبی رہنماؤں اور مشائخ کرام سے بھی کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  کیا آپ ماہرہ خان کے سابق شوہر اور بیٹے کو جانتے ہیں ؟ تصویر لنک میں