Moin Khan ne apne Difa me kya kaha

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے بیٹے اعظم خان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں  شمولیت کی حمایت کردی ۔ان کا کہنا ہے کہ اعظم خان باصلاحیت کرکٹر ہیں ،وہ اپنی اہلیت کی بنیاد پر پی ایس ایل کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم میں منتخب ہوئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ اعظم خان پی ایس ایل میں اپنی کار کردگی سے نا قدین کو جواب دیں گے ۔معین خان نے کہا کہ پی ایس ایل کی فرنچائزر کسی ریجن کے کھلاڑی کو شامل کرنے کی پابند نہیں، پی سی بی کی ذمے داری ہے کہ بلوچستان کے نظر انداز کرکٹرز کو مواقع فراہم کرے۔محمد حفیظ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ پر پابندی ٹیم کے لیے نقصان دہ ہے، نیشنل اکیڈمی میں ان کے ایکشن پر کام نہیں کیا گیا۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پی ایس ایل کھیلنے والا یہ نوجوان کرکٹر مجھے بہت پسند آیا ہے،،اسے موقع ملنا چاہیے ،،وسیم اکرم نے کس کا نام لے لیا؟؟