Nawaz Sharif ka jawab

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان کو ضمانت ملنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہرے معیار کے خاتمے کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کمرہ عدالت میں نواز شریف نے میڈ یا سے غیر رسمی گفتگو کی ،اس موقع پر ایک صحافی نے گزشتہ روز عمران خان کو ضمانت ملنے کے حوالے سے سوال کیا تو نواز شریف نے کہا کہ دہرے معیار کے خاتمے کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ان کا کہنا تھاکہ ہماری جدو جہد منطقی انجام تک پہنچے گی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل احاطہ عدالت میں نواز شریف میڈ یا سے گفتگو کرنا چاہتے تھے لیکن رجسٹرار آفس نے عدالتی احکامات سے سابق وزیراعظم کے وکلاکو آگاہ کیاکہ نواز شریف احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں ہے جس پر نوازشریف کمرہ عدالت کے اندر چلے گئے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران پر فرد جرم عائد۔۔۔آگےکیا ہوگا :جانئے اس رپورٹ میں