NTS ko test lene se rok diya gaya

سندھ ہائی کورٹ نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس) کو اعلیٰ تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمتوں کے لیے امیدوارون سے ٹیسٹ لینے سے روکنے کا حکم دے دیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں میڈیکل یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے این ٹی ایس ٹیسٹ کا پرچہ آﺅٹ ہونے کے معاملے پر درخواست کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے این ٹی ایس کے نئے ٹیسٹ لینے سے روکنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ جب تک کیس کا فیصلہ نہیں ہوجاتا حکومت این ٹی ایس کے ٹیسٹ کے لیے نئی تاریخ کا اعلان نہ کرے۔این ٹی ایس کے خلاف دائردرخواست میں کہا گیا تھاکہ پرچہ شروع ہونے سے قبل آﺅٹ ہوچکا تھا لہٰذا این ٹی ایس کے ادارے کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکا جائے۔دوسری جانب وکیل این ٹی ایس کا کہنا ہے کہ کسی بھی طالب علم کی طرف سے این ٹی ایس کا پرچہ آﺅٹ ہونے کی شکایت موصول نہیں ہوئی، این ٹی ایس کو سیاستدانوں کی جانب سے متنازعہ بنایا جارہا ہے۔ این ٹی ایس اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات کی تھیں تاہم کسی کی غفلت سامنے نہیں آئی ہے۔فریقین نے این ٹی ایس ٹیسٹ کے معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے پرمزید مہلت مانگ لی ہے۔ سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے تک تحقیقات مکمل کرلی جائیں گی۔ کیس کی مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے این ٹی ایس پرمہنگی فیسوں، پرچہ آﺅٹ کرنے، کرپشن اور طلبہ کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے کیسیز شامل ہیں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ختم نبوتﷺ کے بعد اب سینیٹ میں سے کون سی بڑی اور اہم فائیل نکال دی گئی۔۔ انتہائی تشویشناک اور ہلا دینے والی خبر