Peso ka lalach bachi farokht kar di

بدین میں لالچی باپ نے پیسوں کے لالچ میں بیٹی کو 50سالہ عبدالحق کو فروخت کر ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق انسان کی حرص کبھی کبھی گراوٹ کے اس درجے تک پہنچ جاتا ہے جہاں وہ مقدس رشتوں کی پامالی سے بھی باز نہیں آتا ۔ایسا ہی ایک واقعہ سندھ کے ضلع بدین کے علاقے قائد آباد میں پیش آیا جہا ں لالچی شخص جان قمبرانی نے پیسوں کے لالچ میں اپنی کمسن بیٹی کو 50سالہ بڈھے کو فروخت کر دیا ۔معاملہ طے پا جانے کے بعد باقاعدہ رسم نکاح جاری تھی کہ پولیس نے چھاپہ مار کر دلہن کے باپ جان قمبرانی ،50سالہ دلہا عبدالحق اور 30باراتیوں کو حراست میں لے لیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف کم عمری اور جبری شادی کروانے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا ۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  آج ن لیگ چھوڑنے والے خسرو بختیار نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت سے پہلے شرط رکھدی، کیا کپتان مانیں گے ؟