PTI ne mutalba kar diya

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے وزیر داخلہ احسن اقبال سے استعفی کا مطالبہ کر دیا،پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ احسن اقبال ایک نااہل وزیر داخلہ ہیں جو فیض آباد کے دھرنے کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے سے حل کرنے میں ناکام رہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کے اند ر اتنی صلاحیت ہی نہیں کہ وہ اتنے دنوں سے جاری دھرنے کا کوئی بھی پر امن حل نکال لیتے ،آج کے آپریشن کے بعد پورے ملک کے حالات کشیدہ ہوگئے ۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ احسن اقبال کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے کہ انہوں نے اس معاملے پر فوج کو طلب کر لیا ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پیپلز پارٹی کا نیا نام۔۔۔نامور سیاستدان کے اعلان نے ملکی سیاست میں نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا