Punjab bhar main ahtajaj shro

اسلام آباد میں تحریک لبیک کیخلاف آپریشن پرپنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع ہوگیا ہے اور راستے بند کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے آنے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں تحریک لبیک کے کارکنان نیشنل ہائی وے پر آگئے اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،اسے سی عامر رضا اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے ، مظاہرین کو مذاکرات کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم آخری اطلاعات تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ، فیصل آباد میں سرگودھاروڈ پر بھی احتجاج کیا جارہاہے اور مظاہرین نے ٹائر جلا کر سرگودھا روڈ بلاک کررکھی ہے ۔ سمندری میں بھی احتجاج شروع ہوچکا ہے جبکہ لاہور کا بندروڈ، فیروز رپور روڈ اور شاہدہ چوک مظاہرین نے بند کردیاجس کی وجہ سے امامیہ پھاٹک تک ٹریفک جام ہوگیا۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ: اگر خدانخواستہ اس طرح کا ایک واقعہ اور ہو گیا تو ملک کے حالات کیا ہوں گے؟ پیشگوئی کر دی گئی