Qarz se nijat ka wazifa

اگر کوئی شخص قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہو اور قرض کی بروقت ادائیگی کی کوئی ممکن صورت نہ دکھائی دیتی ہو تو وہ یہ عمل کرے۔
روزانہ نماز عشاءکے بعد چار رکعت نفل نماز قرض کی جلد ادائیگی کی غرض سے اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورہ فلق پڑھے۔ دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورہ کافرون پڑھے۔ یوں نماز مکمل کرکے سلام پھیرے۔
اس کے بعد پھر دو رکعت نماز نفل اس طرح سے پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد تین مرتبہ سورة اخلاق پڑھے۔ دوسری رکعت میں تین مرتبہ سورہ العصر اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر نماز مکمل کرے اور سلام پھیرنے کے بعد سجدہ میں جاکر یہ دعا سات مرتبہ مانگے۔ اس کے بعد سجدہ سے سر اٹھائے اور بیٹھ کر دس مرتبہ یہ پڑھے
رب السموت ورب الارض رب العالمین ولہ الکبریاءفی السموات والارض وھو العزیز الحکیم
ہر روز بلا ناغہ چالیس یوم تک پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو ضرور قرض کی جلد اور بروقت ادائیگی کا انتظام ہوجائے گا اور قرض خواہ بھی اس دوران تنگ نہ کریں گے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Galian churwane wala wazifa