urdu tv online

Russia par ilzam

لندن(یوا ین پی ) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ ماسکو حکومت نے آزاد معاشروں کو کمزور کرنے اور جھوٹی کہانیوں سے مغربی دنیا میں انتشار و اختلاف پھیلانے کی کوشش کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کا تقریب سے خطاب کے دوران روس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہناتھا کہ روس کی جانب سے بار بار کئی یورپی ممالک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے جبکہ سائبر جاسوسی کے ذریعے انتخابات اور ڈنمارک کے وزارت دفاع اوردیگر کئی شعبوں میں مداخلت کی گئی۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ برطانیہ روس کیساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتا لیکن اپنے مفادات کا تحفظ ضرور کرے گا۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  چین گوادر کی ترقی کیلئے 500ملین ڈالر خرچ کررہا ہے