Sardion ki pehli barish .

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز آئندہ ایک ہفتے کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم ایران سے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوچکا ہے اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش اسی کی کڑی ہے۔کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح سمیت چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ اور قلات میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آئندہ 3 روز کے دوران بارش کا امکان ہے جس کے بعد دھند میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  نگران وزیرا عظم کے انتخاب کا قانونی طریقہ کار کیا ہے ؟ پڑھیے ایک معلوماتی رپورٹ