urdu tv online

Saudia Arab ne faisla kar liya

سعودی عرب میں توانائی اور معدنی ثروت کی وزارت کے ایک اعلان کے مطابق بحرین میں حملے کے بعد مملکت نے تیل کی تنصیبات پر سکیورٹی کو سخت کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں خام تیل کی منتقلی کی پائپ لائنپر حملے کے بعد بحرین کو تیل کی پمپنگ روک دی گئی ہے۔سعودی وزارت نے بحرین میں توانائی کے سیکٹر کے خلاف حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے منامہ کے ساتھ مکمل سپورٹ کا اظہار کیا اور اس بزدلانہ کارروائی کی سخت مذمت کی۔سعودی وزارت نے بحرین میں حملے کے بعد لگنے والی آگ پر ریکارڈ دورانیے میں قابو پا لینے پر متعلقہ اداراوں کی صلاحیت اور قدرت کو بھرپور انداز سے سراہا۔اس سلسلے میں سعودی ارامکو کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ جمعہ 10 نومبر کی رات ٹھیک گیارہ بجے بحرین کے شہر حمد میں خام تیل کی پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے علاقے ظہران سے بحرین کے لیے جانے والی خام تیل کی سپلائی کو فوری طور پر روک دیا گیا۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار ذریعے نے مملکت کی جانب سے مذکورہ حملے کی شدید مذمت کا اعلان کیا جس کے نتیجے میں بحرین میں بوری کے علاقے کے نزدیک تیل کی ایک پائپ لائن میں آگ لگ گئی تھی۔مذکورہ ذریعے نے واقعے کے حوالے سے بحرین کی حکومت کے بیان کا حوالہ دیا جس میں باور کرایا گیا کہ بحرین میں کچھ عرصے سے دیکھے جا رہے دہشت گردی کے واقعات ایران کی براہ راست ہدایت پر ہو رہے ہیں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  فیس بک پر آپ کی تصویر پوسٹ ہونے پر خبردار کرنے والا سافٹ ویئر