Shaam ke sadar ne ahem mutalba kar diya

خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں بشارالاسد کی حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ اب جب کہ دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے خلاف جنگ تقریبا ختم ہو چکی ہے اس لیے امریکا کو چاہیئے کہ وہ شامی علاقوں سے اپنے تمام فوجی واپس بلائے۔ شامی دارالحکومت دمشق میں ملکی وزارت خارجہ کے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اسد حکومت بھی ملک میں مسلح تنازعے کا حل چاہتی ہے لیکن شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے ذریعے تنازعے کے کسی سیاسی حل کو فوجی طریقے سے مسلط نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایک روز قبل ہی کہا تھا کہ جب تک اقوام متحدہ کی ثالثی میں شامی امن مذاکرات کے ٹھوس نتائج نہیں نکلتے شام میں موجود امریکی فوجی کہیں نہیں جائیں گے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ترکی میں تارکینِ وطن کی بس کو حادثہ، پاکستانیوں سمیت 17 افراد جاں بحق،36زخمی