Shohar ki mot ke bad aik aur jhatka

برطانیہ میں ایک عمر رسیدہ خاتون کے شوہر کا انتقال ہو گیا لیکن جب وہ اس کی تدفین کے بعد گھر واپس لوٹی تووہاں ایسا منظر سامنے تھا کہ اس کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق68سالہ سیلویا بارلو نامی عمررسیدہ خاتون اپنے شوہر کو اس کے دائمی گھر تک پہنچا کر جب واپس آئی تو دیکھا کہ گھر کا دروازہ کھلا تھا۔ تمام الماریاں چوپٹ کھلی تھیں اور ہر چیز ادھر ادھر بکھری پڑی تھی۔ اس کی غیرموجودگی میں چور اس کے گھر میں گھس گئے اور زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے کر چلتے بنے۔
برطانوی شہر شیفیلڈ کی رہائشی سیلویا کا کہنا تھا کہ ”چوروں نے گھر میں موجود ہر قیمتی چیز چوری کر لی اور مجھے اس عمر میں سڑک پر لا کر کھڑا کر دیا ہے۔ میں اپنے شوہر کی تدفین سے لوٹی تھی جس کے ساتھ میں نے زندگی کے 46سال گزارے تھے اور آتے ہی اس تکلیف سے دوچار ہو گئی۔ کسی انسان کی اس سے بڑی توہین اور کیا ہو سکتی ہے۔ مجھے یقین ہی نہیں آ رہا ہے ایسے برے وقت میں بھی کسی کے ساتھ ایسا کچھ ہو سکتا ہے۔“

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ترکما نستان میں حکومت نے سفید رنگ کے علاوہ باقی رنگ کی گاڑیوں پر پابندی لگادی ، وجہ انتہائی دلچسپ