urdu tv online

Tarzan ki car kahan hai

urdu tv onlineممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم میں نظر آنے والی یہ سپورٹس کار کی حالت اب ایسی ہو گئی ہے اور اسے ایک فیس بک صارف میں ڈھونڈ کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اجے دیوگن کی فلم’ ٹارزن ‘میں استعمال ہونے والی یہ سپورٹس کار آج کل کباڑ میں پڑی ہے ،ایک فیس بک صارف نے اس کار کو ڈھونڈ نکالا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں جو کہ اب وائرل ہو گئی ہے ۔اس گاڑی کے بارے میں کہا جاتاہے کہ فلم کے فلاپ ہونے کے باعث یہ گاڑی آج تک مارکیٹ میں لانچ نہیں کی گئی ہے ۔فلم کی پوری کہانی ہی گاڑی کے اردگرد گھومتی ہے ۔ یہ گاڑی ٹیوٹا کے 1991میں آئے ماڈل پر بیسڈ تھی ،یہ 2004میں اجے دیوگن کی فلم میں استعمال کی گئی تھی لیکن فلم کے فلاپ ہونے کے باعث اسے مارکیٹ میں ہی نہیں لایا گیا ۔اس گاڑی کو ’ڈی سی ‘ نے تیار کیا تھا اور اسے فلم ریلیز ہونے کے بعد بیچنے کی کوشش کی گئی اور ابتدائی قیمت 2کروڑ روپے رکھی گئی لیکن اسے کوئی بھی خریدار نہیں مل سکا جبکہ اس کے بعد 2006میں ایک بار پھر اسے بیچنے کی بھر پور کوشش کی گئی اور قیمت 35لاکھ رکھی گئی لیکن اس گاڑی کو کسی نے بھی نہیں خریدا ۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  قصور:آئی جی پنجاب بھی میدان میں آگئے:مظاہرین کیخلاف اہم اقدام اٹھا لیا