Zaka Ashraf ne kya keh diya

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف نے محمد حفیظ کو انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرانے سے روکے جانے پر انگلینڈ کی یونیورسٹی میں لئے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ پر شک کا اظہار کر دیا ہے۔

ذکاءاشرف کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے باﺅلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا بہترین ممالک ہیں کیونکہ بھارت اور انگلینڈ کا رویہ متعصبانہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محمد حفیظ کو اپنے باﺅلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ جانے کے بجائے جنوبی افریقہ یا آسٹریلیا جانا چاہئے تھا۔
ذکاءاشرف نے نجی یونیورسٹی میں اپنی لیب بنانے کے باوجود بھی باﺅلنگ ایکشن رپورٹ ہونے والے کھلاڑیوں کو تحفظ نہ دینے پر پی سی بی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر اس لیب کا صحیح استعمال کیا گیا ہوتا تو اس طرح کا کوئی کیس ہی سامنے نہ آتا۔
اس موقع پر انہوں نے سعید اجمل کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ ان کا باﺅلنگ ایکشن رپورٹ ہوا تو پی سی بی کی سردمہری کے باعث انہیں ریٹائرمنٹ لینا پڑی کیونکہ بورڈ نے طویل عرصے تک پاکستان کی خدمت کرنے والے سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کو درست کرنے میں کوئی مدد نہ کی۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Urdu tv online Bulliten | 12 : 00 am | 21 May 2018 | Urdu tv online